0
Monday 18 Oct 2021 21:58

میرے دور میں کشمیر میں ایک بھی دہشتگرد داخل نہیں ہوسکا تھا، ستیہ پال ملک

میرے دور میں کشمیر میں ایک بھی دہشتگرد داخل نہیں ہوسکا تھا، ستیہ پال ملک
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک نے کشمیر میں جاری دہشتگردانہ حملوں کے حوالے سے کہا کہ جموں و کشمیر کے گورنر کی حیثیت سے میرے دور میں کوئی بھی دہشتگرد سرینگر میں داخل نہیں ہوا تھا لیکن اب دہشتگرد سرینگر میں غریبوں کو مار رہے ہیں جو کہ واقعی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے لئے مزید سخت اقدامات کرنا ہوں گے اس کے لئے 24 گھنٹے نگرانی کی ضرورت ہے۔ اس دوران کانگریس کمیٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ہلاکتیں قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں برا لگتا ہے جب ہمارے فوجی یا کوئی اور معصوم شہری مارا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مودی حکومت بتائے کہ ان کا موقف کیا ہے کیونکہ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ کشمیر میں دہشتگردی دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد ختم ہوجائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں اتوار کو دو بہاری مزدوروں کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 959360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش