QR CodeQR Code

مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں گے، وزیر اعظم

18 Oct 2021 19:59

میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے وفاقی وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزرا اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم کو ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے وفاقی وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزرا اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 959361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959361/مہنگائی-کرنے-والوں-کیخلاف-سخت-کارروائی-کریں-گے-وزیر-اعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org