0
Monday 18 Oct 2021 20:14

وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ این سی او سی

جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات
وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ این سی او سی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے این سی اوسی کا دورہ کیا۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے ہمراہ این سی او سی کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایا نے کووڈ 19 کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور بیماری کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے اقدامات، ویکسین اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی۔ این سی او سی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کی حفاظت کے لیے این سی او سی اور تمام وفاقی یونٹس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز لازمی ویکسینیشن مہم اور ضروری این پی آئی کے نفاذ کے لیے زیادہ کوششیں کریں۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو ریٹائرمنٹ پر این سی او سی یادداشت بھی پیش کی۔

قبل ازیں پاکستان میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مستحکم روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے بچاؤ کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، افغان عوام کی معاشی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی، انہوں نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 959362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش