0
Monday 18 Oct 2021 21:34

ہفتہ وحدت، شیعہ علما کونسل کا 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبی کے جلوس نکالنے کا اعلان

ہفتہ وحدت، شیعہ علما کونسل کا 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبی کے جلوس نکالنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ہفتہ وحدت کی مناسبت سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی اور علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق بارہ ربیع الاول کو بھی عید میلادالنبی(ص) کے جلوس نکالیں گے اور جہاں ممکن نہ ہوا وہاں برادران اہلسنت کی طرف سے نکالے گئے جلوسوں میں شرکت کریں گے۔ عید میلادالنبی(ص) کے جلوسوں کا استقبال کرکے اتحادِ امت کا عملی ثبوت دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عید میلادالنبی(ص) امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماننے والے سب میلاد مصطفی مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح محرم الحرام صرف اہل تشیع کی طرف سے منانے کی بات غلط ہے، اسی طرح عید میلادالنبی صرف اہل سنت کی طرف سے منانے کا دعویٰ بھی درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر عیدمیلادالنبی مناتے ہیں، ان کا انداز مختلف ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عید میلاد النبی(ص) کے پُرامن پروگراموں کے انعقاد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ وحدت 17 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 959373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش