QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کے حملے میں 1 سکیورٹی اہلکار شہید

18 Oct 2021 21:33

اسپن وام میں دہشت گردوں نے  سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی سیف اللہ شہید ہو گیا، 25 سال کے شہید سپاہی سیف اللہ کا تعلق کرک سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں نے  سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی سیف اللہ شہید ہو گیا، 25 سال کے شہید سپاہی سیف اللہ کا تعلق کرک سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 959375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959375/شمالی-وزیرستان-دہشتگردوں-کے-حملے-میں-1-سکیورٹی-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org