0
Monday 18 Oct 2021 21:51

لاہور، ایرانی خطاطوں کے فن پاروں کی نمائش، رضا ناظری نے افتتاح کیا

لاہور، ایرانی خطاطوں کے فن پاروں کی نمائش، رضا ناظری نے افتتاح کیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیراہتمام عشرہ رحمت اللعالمین (ص) کے حوالے سے ایرانی خطاطوں کے فن پاروں پر مشتمل نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح ایران کے لاہور میں قونل جنرل  محمد رضا ناظر اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جعفر روناس نے نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں آیات قرآنی، اسمائے الحسنی، اور اسمائے نبی (ص) کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔ نمائش میں ایرانی خطاط علی رضا کدخدائی، ڈاکٹر کاظم خراسانی اور مسعود صفار کے فن پارے نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں۔ ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے نمائش میں موجود فن پاروں کی تعریف کی اور خطاطوں کے فن کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے ثقافتی، سماجی اور مذہبی تعلقات کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ انہون نے کہا کہ ایرانیوں کی طرح پاکستانی بھی فن کاروں کو پسند کرنیوالی قوم ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطاطی کا فن ہماری میراث ہے، اور مغل حکمرانوں کے دور میں اس فن کو بہت فروغ ملا، آج کے دور میں بھی اس فن کے چاہنے والے موجود ہیں، اگر بہترین ماحول فراہم کیا جائے تو بہت سا ٹیلنٹ سامنے آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی خطاطوں کی نمائش کے دو مقاصد ہیں، ایک جشن عید میلادالنبی(ص) کا انعقاد اور دوسرا پاکستانی نوجوانوں کو اس فن کی طرح راغب کرنا ہے۔ اس حوالے سے ہم خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص ڈائریکٹر جنرل جعفر روناس کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بھرپور تعاون کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 959376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش