0
Monday 18 Oct 2021 22:27

12 ربیع الاول، اپنے نبیؐ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کے عزم کو دہراتے ہیں، بلاول بھٹو

12 ربیع الاول، اپنے نبیؐ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کے عزم کو دہراتے ہیں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جشن عید میلادالنبیؐ پر فرزندان توحید و سنت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول دراصل وہ دن ہے کہ جب ہم اپنے پیارے نبیؐ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کے عزم کو دہراتے ہیں۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت حضور اکرمؐ کی زندگی ہمارے لئے ایک رول ماڈل ہے جبکہ نبی کریمؐ کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ ہم تمام اختلافات بھلا کر ایک امت بن جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انسانیت کی فلاح کے لئے دنیا کو رحمت اللعالمینؐ کے اسوہ حسنہ کو مثال بنانا ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں بتایا کہ پیغمبر اسلامؐ نے ایک ایسا سماج تشکیل دیا جس میں سب لوگوں کے لئے مساوی حقوق تھے اور ہمیں دنیا کے سامنے اپنے بہترین قول اور فعل سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم حضرت محمد مصطفیؐ کے سچے امتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 959377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش