0
Monday 18 Oct 2021 22:43

دیر بالا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا مطلوب دہشتگرد ہلاک

دیر بالا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا مطلوب دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم دہشتگرد عبدالوہاب کو ہلاک کردیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اطلاع ملی کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے 2 سے 3 دہشت گردوں کو سوات میں مختلف تخریبی کارروائیاں انجام دینے کے لیے بھیجا ہے اور وہ سوات میں داخل ہونے کے لئے دیر اور سوات کے متصل پہاڑی راستوں کا استعمال کریں گے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ان دہشت گردوں کو دیر بالا کے علاقے اخگرام واڑئی میں گھیر لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دیگر فرار ہوگئے، ہلاک دہشت گرد کی شناخت عبدالوہاب کے نام سے ہوئی، اس کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد عبدالوہاب کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا، مذکورہ دہشت گرد پولیس پوسٹ کشورہ مالم جبہ، مالم جبہ ریزارٹ، گرلز مڈل اسکول کشورہ کو تباہ کرنے کے علاوہ پولیس اہلکاروں کے قتل، بم دھماکوں اور پاک فوج کے دستوں پر خودکش حملوں میں بھی ملوث تھا۔
خبر کا کوڈ : 959378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش