0
Monday 18 Oct 2021 22:56

ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی ذات پرنور اہل ایمان کیلئے مرکز اتحاد ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی ذات پرنور اہل ایمان کیلئے مرکز اتحاد ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے عید میلادالنبی (ص) کے بابرکت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم (ص) ختمی مرتبت حضرت محمد (ص) کی ذات پرنور  اہل ایمان کے لئے مرکز اتحاد ہے، عالم اسلام کے انتشار و افتراق کی واحد وجہ سرور دوعالم (ص) کی تعلیمات سے دوری ہے، آج دنیا بھر میں امت مسلمہ باہمی چپقلش اور عناد کے باعث رسوائی و بربادی سے دوچار ہے، اسلام دشمن طاقتوں کا آسان ہدف اسلام کے نام پر نبی کریم (ص) کے نام لیواؤں کے درمیان بدگمانیاں پیدا کرنا ہے، اسلام مسلمانوں کو بھائی بھائی قرار دیتا ہے، نبی (ص) سے عشق کا تقاضا ہے کہ نبی (ص) کے احکامات پر دل و جاں سے عمل کیا جائے، نبی (ص) کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے، اخوت و رواداری کا دامن اگر مضبوطی سے تھام لیا جائے تو عالم اسلام کے سر سے زوال کے بادل چھٹ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی عاشقان رسول (ص) کا اپنے نبی (ص) سے تجدید عہد کا نام ہے، میلاد منانے والے شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازو اور ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں، ماہ ربیع الاول میں شیعہ سنی وحدت و اخوت کا جو عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے وہ سال کی ہر ساعت ہر گھڑی میں جاری رہنا ضروری ہے، جس طرح اہلسنت برادران عزاداری کے جلوسوں میں شریک ہوتے ہیں بالکل اس عقیدت و احترام کے ساتھ تشیع ملک بھر میں میلاد کے جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں، جو عناصر میلاد النبی (ص) کی مخالفت کرتے ہی وہی عزاداری حسین (ع ) کے بھی مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع ملک بھر میں ہفتہ وحدت و اخوت منا رہی ہے، بارہ ربیع الاول کے روز میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں ہم بھرپور شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 959380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش