0
Monday 18 Oct 2021 23:48

ایم کیو ایم کی کوئٹہ میں یونیورسٹی کے باہر دھماکے کی شدید مذمت

ایم کیو ایم کی کوئٹہ میں یونیورسٹی کے باہر دھماکے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں یونیورسٹی کے باہر دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات کا ہونا بلوچستان میں معمول کی بات ہوتی جا رہی ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، روزانہ کے دھماکوں سے بلوچستان کے عوام کی زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہو جانے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمی ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے اور زخمیوں کا مکمل علاج و معالجہ کا انتظام حکومتی خرچہ پر کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 959387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش