0
Tuesday 19 Oct 2021 00:57

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا غیر معمولی اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا غیر معمولی اضافہ
اسلام ٹائمز۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہو کر 1767 ڈالر پر آگئی، اس کے برعکس پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1700 روپے اور 1457 کا اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 19 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 623 روپے کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 959403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش