0
Tuesday 19 Oct 2021 05:01

سندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں تبدیلی کا فیصلہ

سندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں تبدیلی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، 2013ء کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو ختم کرکے صوبے میں نیا بلدیاتی قانون لایا جائے گا۔ سندھ حکومت نے صوبے میں نیا بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ کرلیا، مجوزہ نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں 2013ء کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو ختم کرکے نیا بلدیاتی قانون لایا جائے گا، مجوزہ بلدیاتی نظام میں میونسپل فنکشنز اور ٹیکس وصولیوں کا نیا طریقۂ کار وضع کیا جائے گا۔ سندھ کابینہ کے سینئر ارکان بلدیاتی قانون پر سفارشات تیار کررہے ہیں، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بلدیاتی اداروں کو مالی و انتظامی اختیارات دینا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ بلدیاتی قانون میں بعض بلدیاتی کونسلز کو ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو بحال کردیا، صوبائی محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 959425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش