QR CodeQR Code

عید میلادالنبی(ص)، لاہور میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا

19 Oct 2021 10:09

صوبائی دارالحکومت لاہور میں جشن عید میلادالنبی(ص) کے موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی دے کر کیا، فضا پاک فوج کے جوانوں کے پُرجوش نعروں، نعرۂ تکبیر اللّٰہ اکبر سے گونج اُٹھی۔


اسلام ٹائمز۔ جشن عید میلاد النبی(ص) ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلام عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق جشن عید میلادالنبی(ص) کے موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی دے کر کیا، فضا پاک فوج کے جوانوں کے پُرجوش نعروں، نعرۂ تکبیر اللّٰہ اکبر سے گونج اُٹھی، جشن ولادت مصطفیٰ(ص) کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے شہر بھر میں چراغاں کیا گیا۔

مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شہر میں آج دن بھر عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے جلوس نکالے جائیں گے۔ شرکاء کیلئے لنگر کا خصوصی بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ شہر میں رات بھی تیاریاں عروج پر رہیں، گلی، محلوں اور بازاروں کو خوب سجایا گیا ہے جبکہ بچے روایتی ’’پہاڑیاں‘‘ بنانے میں مصروف ہیں۔ مرکزی جلوس ریلوے سٹیشن سے برآمد ہوگا جس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 959434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959434/عید-میلادالنبی-ص-لاہور-میں-دن-کا-ا-غاز-21-توپوں-کی-سلامی-سے-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org