QR CodeQR Code

ماسکو، افغانستان سے متعلق اہم اجلاس آج ہو گا

19 Oct 2021 11:13

ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں سیاسی اور معاشی امور پر گفتگو ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ روس کی میزبانی میں افغانستان سے متعلق اہم اجلاس آج ماسکو میں ہو گا۔ اس کانفرنس میں پاکستان، چین، روس اور افغانستان شامل ہوں گے۔ ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں سیاسی اور معاشی امور پر گفتگو ہو گی۔ دوسری جانب امریکا نے ماسکو مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں اس فورم سے معاملات کو آگے بڑھایا جائے، لاجسٹک مسائل کی وجہ سے مذاکرات میں شرکت نہیں کر سکتے۔
 


خبر کا کوڈ: 959450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959450/ماسکو-افغانستان-سے-متعلق-اہم-اجلاس-آج-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org