0
Tuesday 19 Oct 2021 11:15

آئی ایس آئی سربراہ کا تقرر، سمری وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئی

آئی ایس آئی سربراہ کا تقرر، سمری وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلیے سمری بالآخر وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ کی تقرری سے پیدا ہونے والا تنازع جلد ختم ہو سکتا ہے کیونکہ بالآخر پیر کو وزیراعظم آفس کو وزارت دفاع سے سمری موصول ہوگئی۔ ایک متعلقہ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر اس کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلیے سمری میں کونسے نام شامل ہو سکتے ہیں لیکن اشارے یہ ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم جنہیں 6 اکتوبر کو آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں ڈی جی آئی ایس آئی نامزد کیا گیا تھا، موجودہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ لیں گے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری شدید بحث و مباحثے کا موضوع رہی ہے جب یہ بات سامنے آئی کہ حکومت نے آئی ایس پی آر کے اعلان کے باوجود لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس سے افواہیں پھیلیں کہ سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر نہیں ہیں۔ حکومت نے یہ بھی تصدیق کی کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے ’’مناسب طریقہ کار‘‘ پر عمل نہیں کیا گیا۔ کشیدگی میں کمی کیلئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ ہفتے طویل ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 959451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش