0
Tuesday 19 Oct 2021 11:26

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے آبدوز سے فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے آبدوز سے سمندر میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، میزائل سنپو سے مشرقی ساحل کی جانب داغا گیا تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں جب کہ جاپان کی جانب سے بھی میزائل تجربہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کے تجربہ پر کام کیا جا رہا تھا، اس سے قبل سمندر میں یہ تجربات بھی کیے گئے تھے لہذا جنوبی کوریا کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بار آبدوز سے میزائل تجربہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں ہفتے ایٹمی صلاحیت کے حامل کروز میزائل اور سپر سونک میزائل کے تجربات کیے تھے تاہم اس بار آبدوز سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کیے گئے ہیں۔ جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم مزید معلومات کے لیے امریکی اور جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسیز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
 



 
خبر کا کوڈ : 959455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش