QR CodeQR Code

امریکہ میں روبوٹ کتے اب جدید اسلحہ چلانے لگے

19 Oct 2021 12:08

فلاڈیلفیا کی ایک کمپنی نے چار ٹانگوں والے روبوٹ کی کمر پر 6 اعشاریہ 5 ملی میٹر کی گن فٹ کر دی ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ ڈاگ روبوٹ دن اور رات دونوں وقتوں میں ایک جیسا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں روبوٹ کتے اب جدید اسلحہ بھی چلانے لگے، ان کتوں کی مدد سے مقررہ ہدف پر باآسانی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ امریکہ میں روبوٹ ڈاگ کو سنائپر رائفل سے لیس کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پولیس اور مسلح افواج کی کسی بھی کارروائی کے دوران ان کی معاونت کرنا ہے۔ فلاڈیلفیا کی ایک کمپنی نے چار ٹانگوں والے روبوٹ کی کمر پر 6 اعشاریہ 5 ملی میٹر کی گن فٹ کر دی ہے، اس روبوٹک ڈاگ کو امریکہ کے ایک تجارتی شو میں متعارف کرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاگ روبوٹ گن کے ذریعے خود کار طریقے سے کسی انسان کی مدد کے بغیر ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور 3 سے 4 کلومیٹر دور بیٹھ کر روبوٹ میں موجود گن سے فائرنگ کی جا سکتی ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ ڈاگ روبوٹ دن اور رات دونوں وقتوں میں ایک جیسا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 959459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959459/امریکہ-میں-روبوٹ-کتے-اب-جدید-اسلحہ-چلانے-لگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org