QR CodeQR Code

کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج کا خدشہ، پنجاب میں رینجرز طلب

19 Oct 2021 12:18

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حافظ سعد رضوی کی رہائی نہ ہونے پر احتجاجی تحریک کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اقدامات کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرے روکنے کیلئے رینجرز طلب کر لی ہے۔ رینجرز پنجاب میں پولیس کی معاونت کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاج کے خدشے کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے ادارے الرٹ ہو گئے ہیں، پنجاب حکومت نے انسدادی اقدامات کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے مظاہرے روکنے کیلئے رینجرز طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حافظ سعد رضوی کی رہائی نہ ہونے پر احتجاجی تحریک کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اقدامات کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرے روکنے کیلئے رینجرز طلب کر لی ہے۔ رینجرز پنجاب میں پولیس کی معاونت کرے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کی چار کمپنیاں طلب کی ہیں۔ کابینہ ونگ نے منظوری کیلئے صوبائی کابینہ سے بھی رائے مانگی ہے۔ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ وفاق کو رینجرز کی فراہمی کیلئے لکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 959460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959460/کالعدم-تحریک-لبیک-کے-احتجاج-کا-خدشہ-پنجاب-میں-رینجرز-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org