0
Tuesday 19 Oct 2021 14:17

لاہور، عید میلادالنبی(ص) کی سکیورٹی پر 5 ہزار اہلکار تعینات تھے

لاہور، عید میلادالنبی(ص) کی سکیورٹی پر 5 ہزار اہلکار تعینات تھے
اسلام ٹائمز۔ لاہورمیں جشن عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق شہر میں 5 سو سے زائد چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے، جن کی سکیورٹی کیلئے 10 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 83 ایس ایچ اوز تعینات کئے گئے، مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کی قطعی اجازت نہیں تھی جبکہ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ڈولفن اور پیرو فورس کی ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 959475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش