QR CodeQR Code

رسول خدا کی ذات نقطہ وحدت و اشتراک ہے، عارف حسین

19 Oct 2021 15:35

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عالم اسلام متحد ہو، کیونکہ تکفیری طاقتوں اور استعماری گماشتوں کا مقابلہ صرف عالم اسلام کی وحدت سے کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 12 سے 17 ربیع الاول امام راحل کے فرمان کے مطابق ہر سال ہفتہ وحدت کے نام سے منسوب کرتی اور مناتی ہے، امسال بھی ہفتہ وحدت شایان شان طریقہ سے منایا جا رہا ہے، ہمیشہ کی طرح امسال بھی آئی ایس او کارکنان، ڈویژنل مسئولین کی جانب سے اپنے اپنے ڈویژنز میں اہلسنت کیساتھ مل کر میلاد کے اجتماعات میں اور جلوسوں کے راستوں پر سبیلوں کا اہتمام کیا گیا اور ہفتہ کے آخر تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے کیا۔

ہفتہ وحدت کے حوالے سے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا، وقت کا تقاضا ہے کہ عالم اسلام متحد ہو، کیونکہ تکفیری طاقتوں اور استعماری گماشتوں کا مقابلہ صرف عالم اسلام کی وحدت سے کیا جا سکتا ہے، ہم اگر متحد ہو کر بصیرت اور دشمن شناسی اپناتے ہوئے اپنے مشترکہ دشمن کو شناخت کریں، جو عالم اسلام اور پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، پس ہم صرف وحدت سے اپنے دشمن کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور ان کے ناپاک ارادوں کو بھی ناکام و نامراد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رسول خدا کی ذات نقظہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے، ان کی ذات کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے۔


خبر کا کوڈ: 959493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959493/رسول-خدا-کی-ذات-نقطہ-وحدت-اشتراک-ہے-عارف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org