0
Tuesday 19 Oct 2021 20:55

ہلاکتوں کا مقصد کشمیر کو بدنام کرنا ہے، ناصر اسلم وانی

ہلاکتوں کا مقصد کشمیر کو بدنام کرنا ہے، ناصر اسلم وانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس  کے صوبہ کشمیر کے صدر ناصر اسلم وانی نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس جموں کشمیر کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی، تہذیب و تمدن کی رکھوالی اور بھائی چارے کی علمبردار جماعت رہی ہے اور ہماری جماعت آج بھی اپنے سنہری اصولوں پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہے۔ ایک بیان کے مطابق ناصر اسلم وانی نے پارٹی صدر دفتر پر تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کی ہلاکتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے، اہل کشمیر اِس کی مذمت اور ملامت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہلاکتیں کشمیریوں کو بدنام کرنے کیلئے کی جارہی ہے لیکن دشمن کبھی بھی اپنے ان مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ نئے لوگوں خصوصاً پڑھے لکھے نوجوانوں کے آنے سے جماعت کو ایک نئی جہت ملتی ہے اور مجھے اُمید ہے کہ آپ سب نیشنل کانفرنس کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سمیر کول نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ نیشنل کانفرنس ایک خاندان کی مانند ہے اور اس میں شامل ہونے کے لئے کسی کو لالچ نہیں دیا جاتا یہاں لوگ اپنی مرضی سے آتے ہیں کہ کیونکہ اس جماعت کو لوگوں کی بے انتہا محبت اور پیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا اور اس کے لئے بیش بہا قربانیاں پیش کیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 959530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش