QR CodeQR Code

مودی حکومت کشمیر میں تشدد روکنے میں ناکام ہوچکی ہے، راہل گاندھی

19 Oct 2021 21:43

کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر سے دہشتگردی ختم کرنے اور آرٹیکل 370 کے بارے میں کتنے بڑے بڑے دعوے کئے تھے لیکن آج کشمیر میں کیا ہورہا ہے اس سے ہر کوئی آگاہ ہے اور خوفزدہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات سے یہ واضح ہے کہ مودی حکومت کے پاس کشمیر کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کشمیر میں تشدد کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے، جس سے یا ثابت ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر میں سکون و سلامتی فراہم کرنے میں مودی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر میں تشدد کو کنٹرول کرنے اور تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے مسلسل واقعات افسوسناک ہیں۔

کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کرتے ہوئے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر سے دہشتگردی ختم کرنے اور آرٹیکل 370 کے بارے میں کتنے بڑے بڑے دعوے کئے تھے لیکن آج کشمیر میں کیا ہو رہا ہے اس سے ہر کوئی آگاہ ہے اور خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے لیکن حکومت پوری صورتحال سے بے خبر نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں، کشمیر اور کشمیریت دونوں خطرے میں ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ کشمیر کے نام پر برسوں سے سیاست کرنے والی بی جے پی آج کل کہاں غائب ہوچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 959532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959532/مودی-حکومت-کشمیر-میں-تشدد-روکنے-ناکام-ہوچکی-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org