0
Tuesday 19 Oct 2021 21:24

کوئٹہ، اپوزیشن اور ناراض اراکین متحد، اہم پریس کانفرنس کا انعقاد

کوئٹہ، اپوزیشن اور ناراض اراکین متحد، اہم پریس کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین اور بلوچستان کی اپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف متحد ہو گئے ہیں۔ صوبائی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی رہائشگاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی اے پی کے ناراض ارکان اور متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جام کمال خان اسلام آباد بھی گئے اور اپنی ساری کوششیں کر لی، مگر ان کی حکومت نہیں بچے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے، جس پر عمل کر رہے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ جام کمال کی حکومت دو چیزوں کے سبب خراب ہوئی جن میں سے ایک لالچ اور دوسری وزیراعلیٰ کے قول و فعل میں تعزاد ہے۔ وہ ایک ناکام وزیراعلیٰ ہیں۔ اگر وہ آج رات تک استعفیٰ دے دیں تو ٹھیک ورنہ کل تحریک عدم اعتماد میں انہیں گھر بھیج دیں گے۔ اپوزیشن اور ناراض ارکان کا دعویٰ ہے کہ 40 پارلیمانی ارکان ان کے ساتھ ہیں، جو وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف ووٹ دیں گے۔ البتہ پریس کانفرنس میں 36 پارلیمانی ارکان موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کی پیشکش کر رہے ہیں۔
 
یاد رہے کہ کل 20 تاریخ کو بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کیلئے اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ جام کمال خان کی حکومت کا فیصلہ ہوگا۔ ایک طرف اپوزیشن اور بی اے پی کے ناراض ارکان کا دعویٰ ہے کہ 40 اراکین اسمبلی ان کے ساتھ ہیں تو دوسری جانب وزیراعلیٰ جام کمال بھی مطمئن نظر آتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مختلف نجی ٹی وی چینلز پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بعض اراکین کو راضی کر لیا ہے، جو ان کا ساتھ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 959539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش