0
Tuesday 19 Oct 2021 23:32

کراچی واٹر بورڈ کے افسران پانی چور مافیا کیخلاف مدعی بننے پر راضی

کراچی واٹر بورڈ کے افسران پانی چور مافیا کیخلاف مدعی بننے پر راضی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عوام کا پانی چوری کرنے والے مافیا کے خلاف مقدمات میں آخرکار واٹر بورڈ کے افسران مدعی بننے پر راضی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب سے کراچی واٹر بورڈ کے چیف سیکیورٹی آفیسر کی میٹنگ میں پولیس اور واٹر بورڈ نے پانی کی چوری روکنے کیلئے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ پانی کی چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، اور ان مقدمات میں مدعی واٹر بورڈ کے افسران بنیں گے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا تھا کہ پانی کی چوری میں ملوث افراد کی گرفتاری کے بعد واٹر بورڈ کے افسران ان کے خلاف مدعی نہیں بنتے تھے، جس کی وجہ سے پانی چور مافیا کو فائدہ ہوتا تھا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق پانی چور مافیا کے خلاف گلبہار، سائٹ ایریا، پاک کالونی، منگھوپیر سمیت ویسٹ زون میں آپریشن کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ واٹر بورڈ کالونی کی زمین پر قبضہ خالی کرانے کیلئے بھی پولیس انھیں پروٹیکشن دے گی۔
خبر کا کوڈ : 959547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش