0
Thursday 1 Sep 2011 22:02

کوئٹہ میں عید کے روز دھماکہ، بلیک واٹر کے ملوث ہونے کا انکشاف

کوئٹہ میں عید کے روز دھماکہ، بلیک واٹر کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی:اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے گلستان روڈ کی ہزارہ عید گاہ میں عید کے روز ہونے والے دھماکے اور دہشت گردی کے بارے میں ایک بڑے حساس ادارے کی جانب سے معلوم ہوا ہے کہ یہ امریکہ کی سی آئی اے کے دہشت گرد ونگ بلیک واٹر کے ان افراد کی طرف سے کارروائی ہوئی ہے جو سال 2010ء سے بلوچستان کی اندر موجود ہیں، بلوچستان کے کرپٹ سرداروں کے ہاں وہ قیام پذیر ہیں، بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں شیعہ، سنّی فساد کرانے کی یہ امریکی سازش ہے یہ بھی کہا جا رہا ہے اس قسم کی بڑی کارروائیاں کوئٹہ میں مزید ہو سکتی ہیں، بلوچستان کے حوالے سے یہ بات طے شدہ ہے کہ یہاں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس میں کہیں بھارت، کہیں امریکہ اور کہیں ایک عرب ملک کی طرف سے کارروائیاں کرائی جا رہی ہیں، بھارت اور امریکہ بلوچستان میں بلوچ تحریک اور حکومتی خفگی کی وجہ سے فائدہ اٹھا کر سب کچھ بلوچوں کے کھاتے میں ڈلوا رہا ہے۔ بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل عام کے پیچھے بلیک واٹر ملوث ہے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چند لالچی قسم کے بلوچ نوجونوں کو بلیک واٹر نے خریدا ہوا ہے ان کے ذریعے سے کارروائیاں کراکے بلوچ موومنٹ کے نام سے منسوب کراتے ہیں اور امریکہ، چین کا بھی گوادر میں راستہ روکنے کے لئے کام کر رہا ہے، بھارت اس کا ساتھ دے رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 95955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش