0
Wednesday 20 Oct 2021 00:02

ماسکو، افغانستان کیلئے روس، چین اور پاکستان کے نمائندوں کی ملاقات

ماسکو، افغانستان کیلئے روس، چین اور پاکستان کے نمائندوں کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے لیے روس، چین اور پاکستان کے خصوصی نمائندوں نے ماسکو میں ملاقات کی ہے اور افغانستان کے لیے انسانی اور اقتصادی امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق کے مطابق یہ ملاقات ماسکو میں ہوئی، جس میں افغانستان کے لیے روس اور چین کے خصوصی نمائندے موجود تھے۔ محمد صادق کے مطابق ملاقات میں مشترکہ سکیورٹی خدشات، افغانستان کے لیے انسانی اور اقتصادی امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہےکہ روس کل افغانستان سے متعلق ایک اور مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے جس میں طالبان وفد بھی شرکت کرے گا ۔ دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہےکہ روس ابھی طالبان کو باضابطہ تسلیم نہیں کرےگا، روس چاہتا ہےکہ طالبان نے جو وعدے کیے تھے وہ ان پر عمل درآمد کریں۔
خبر کا کوڈ : 959551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش