0
Wednesday 20 Oct 2021 00:55

عوام فاقوں سے مر رہے ہیں اور بےحس حکمران ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے، مریم نواز

عوام فاقوں سے مر رہے ہیں اور بےحس حکمران ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہیں، مہنگائی سے تنگ والدین بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہیں، اور ملک کا بے حس حکمران ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کیا۔ ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص جو وزیراعظم کی کرسی پر قابض ہے وہ بجائے اس کے کہ آئین اور قانون کے تحت معاملات چلاتا ہو وہ جادو ٹونا ، حساب کتاب سے 22 کروڑ کا ملک چلارہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہوں، والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں، اس ملک کا حکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے، جس کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا؟ کیا کوئی شخص ایسا بے حس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمرِ فاروق کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا! عمرِ فاروق رضی اللّہ تعالی عنہ نے اپنے ایک کُرتے اور چادر تک کا حساب دیا اور آپ توشہ خانہ ہضم کر گئے؟ اور ڈھٹائی سے کہا نہیں دوں گا جواب؟ مریم نواز نے مزید لکھا کہ ہیلی کاپٹر پر ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟ جس کے کتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیے لیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے، بغض نہیں۔
خبر کا کوڈ : 959565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش