0
Wednesday 20 Oct 2021 01:15

بہاولپور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ، پھولوں سے استقبال

بہاولپور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ، پھولوں سے استقبال
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بہاولپور کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر میلادالنبی کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے فرید گیٹ پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، شرکاء کے لیے نیاز اور سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کو خوش آمدید کہا گیا، شرکاء جلوس پر گل پاشی جبکہ جلوس کے قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، مجلس وحدت مسلمین بہاولپور کے ضلعی آرگنائزر سید سکندر شاہ سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے استقبالیہ کیمپ میں دیگر مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ضلعی آرگنائزر سید سکندر شاہ نے کہا کہ بہاولپور میں اتحاد بین المسلمین کی فضا سازگار ہے، بارہ ربیع الاول تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت شیعہ سنی اتحاد کا مظہر ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نقطہ اشتراک ہیں، آج ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی شیعیان حیدر کرار اپنے اہلسنت بھائیوں کا استقبال کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 959566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش