0
Wednesday 20 Oct 2021 01:39

بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، جس پر نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں پانی سے 36 اعشاریہ دو فیصد بجلی پیدا کی گئی اور کوئلے سے 17 اعشاریہ صفر پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی، مقامی گیس سے 8 اعشاریہ نو فیصد جبکہ درآمد ایل این جی سے 18 اعشاریہ نو فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 959568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش