0
Wednesday 20 Oct 2021 01:58

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ، اہلسنت عمائدین کی آمد

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ، اہلسنت عمائدین کی آمد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر میلادالنبی کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے کروڑ لعل عیسن میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، شرکائے جلوس کے لیے مٹھائی، نیاز اور سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ساجد اسدی نے اہلسنت عالم دین مولانا اشفاق سعیدی، انجمن تاجران کے صدر چوہدری عبدالمنان، سیاسی رہنما عبدالرحیم خان کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کی مالا پہنائی، اہلسنت عالم دین مولانا اشفاق سعیدی نے مجلس وحدت مسلمین کے کیمپ میں دعائے خیر کی تلاوت کی۔ اس موقع پر سید نفیس نقوی، سید علی رضا نقوی، حاجی غلام عباس کھوکھر، ملازم حسین خان، عاصم رضا خان، شفقت ھاشمی، نواب ھاشمی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔ مولانا ساجد رضا اسدی نے کہا کہ ہفتہ وحدت عالم اسلام کے لیے ایک نعمت ہے، رہبر کبیر امام خمینی نے ہفتہ وحدت جیسا تحفہ اُمت مسلمہ کو دیا، آج پہلے سے کہیں زیادہ اُمت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 959570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش