QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر چوک گھنٹہ گھر میں استقبالیہ کیمپ 

20 Oct 2021 02:13

ڈویژنل صدر ثقلین ظفر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایس او پاکستان میں اتحاد و وحدت کے حوالے سے اپنا کردار پچاس سال سے ادا کر رہی ہے، ہم اس ملک میں امن کے داعی ہیں، رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق 12 سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت مناتے ہیں اور ان شاء اللہ مناتے رہیں گے۔ 


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر میلادالنبی (ص) کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے گھنٹہ گھر چوک میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔ جہاں پر نیاز اور سبیل کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ استقبالیہ کیمپ میں آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ثقلین ظفر اور ڈویژنل کابینہ کے دیگر افراد موجود تھے، جبکہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل اور رُکن ذیلی نظارت علامہ اقتدار نقوی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا کاشف حسین حیدری، سابق ڈویژنل صدر عاطف سرانی سمیت دیگر نے کیمپ کا دورہ کیا۔

گرمی کی شدت کے باعث استقبالیہ کیمپ پر مسلسل عوامی ہجوم موجود رہا۔ ڈویژنل صدر ثقلین ظفر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایس او پاکستان میں اتحاد و وحدت کے حوالے سے اپنا کردار پچاس سال سے ادا کر رہی ہے، ہم اس ملک میں امن کے داعی ہیں، رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق 12سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت مناتے ہیں اور ان شاء اللہ مناتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 959574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959574/ملتان-آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-عید-میلادالنبی-موقع-پر-چوک-گھنٹہ-گھر-میں-استقبالیہ-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org