0
Wednesday 20 Oct 2021 07:32

جام حکومت بچانے کیلئے وزیراعظم کے کوئٹہ آنے کے قوی امکانات

جام حکومت بچانے کیلئے وزیراعظم کے کوئٹہ آنے کے قوی امکانات
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم کے کوئٹہ آنے کے قوی امکانات ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حکومت بچانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان آج ہنگامی بنیادوں پر کوئٹہ آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جام کمال خان کو عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ وزیر اعظم جام حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ موجودہ صوبائی حکومت بلوچستان عوامی پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کہتے ہیں کہ اگر بلوچستان کی حکومت گر جاتی ہے، تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرے گی۔  بی اے پی کے متعدد ارکان وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف ہیں اور وہ تحریک عدم اعتماد کا بل جمع کروا چکے ہیں۔ اپوزیشن نے بھی ان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 959589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش