0
Friday 2 Sep 2011 08:30

بیلسٹک میزائل ڈیفنس پروگرام کیلئے دھچکا، امریکا کے نئے ایس ایم 3 انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ ناکام

بیلسٹک میزائل ڈیفنس پروگرام کیلئے دھچکا، امریکا کے نئے ایس ایم 3 انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ ناکام
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا میں ایس ایم تھری انٹر سیپٹر interceptor میزائل کے نئے ورژن کا پہلا تجربہ ناکام ہو گیا ہے جسے بیلسٹک میزائل ڈیفنس پروگرام کے لئے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہوائی کے قریب بحر الکاہل میں جنگی جہاز سے فائر کیا گیا انٹر سیپٹر میزائل فضاء میں دوسرے بیلسٹک میزائل کو نشانہ نہیں بنا سکا۔ ایس ایم تھری میزائل کے نئے ورژن کا یہ پہلا تجربہ تھا جو ناکام رہا۔ ترجمان کے مطابق اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ امریکا کا نیا ایس ایم تھری انٹر سیپٹر میزائل اپنے ہدف کو نشانہ کیوں نہیں بنا سکا۔
خبر کا کوڈ : 95959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش