?>?> لاہور، تحریک لبیک کا دھرنا شروع، ملتان روڈ بلاک کر دیا گیا - اسلام ٹائمز
0
Wednesday 20 Oct 2021 09:17

لاہور، تحریک لبیک کا دھرنا شروع، ملتان روڈ بلاک کر دیا گیا

لاہور، تحریک لبیک کا دھرنا شروع، ملتان روڈ بلاک کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کی عدالتی حکم کے باوجود رہائی نہ ہونے پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے ملک گیر دھرنوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں ملتان روڈ پر ٹی ایل پی کے مرکز جامع مسجد رحمت اللعالمین کے باہر کارکنوں نے دھرنا دیدیا اور ملتان روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ہے۔ یہ احتجاج گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تھا، کارکن سڑک کنارے کھڑے ہو کر احتجاج کر رہے تھے تاہم آج صبح ہی کارکنوں نے ملتان روڈ بلاک کرکے سڑک پر دھرنا دیدیا ہے۔ کارکن حکومت کیخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔

ملتان روڈ بند ہونے سے ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چوک یتیم خانہ سے سکیم موڑ تک روڈ کو مکمل بند کیا گیا ہے، جس کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جا رہا ہے۔ ٹی ایل پی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ عدالت نے سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن پنجاب حکومت ہر بار نیا الزام عائد کرکے سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سعد رضوی کو رہا نہیں کیا جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی چوک یتیم خانہ اور سکیم موڑ پر نفری تعینات کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 959597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش