QR CodeQR Code

امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان میں سفیر نامزد کر دیا

20 Oct 2021 11:01

صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو اسلام آبادمیں سفیر نامزد کر دیا ہے۔ ڈونلڈ بلوم 2019ء سے تیونس میں امریکا کے سفیر ہیں، انہیں طویل عرصے تک اس خطے میں سفارتکاری کرنے کا تجربہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان میں بلآخر اپنا سفیر نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو اسلام آبادمیں سفیر نامزد کر دیا ہے۔ ڈونلڈ بلوم 2019ء سے تیونس میں امریکا کے سفیر ہیں، انہیں طویل عرصے تک اس خطے میں سفارتکاری کرنے کا تجربہ ہے۔ ڈونلڈ بلوم اس سے پہلے کابل کے سفارتخانے میں بحیثیت قونصلر برائے سیاسی امور خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ لیبیا کے لیے بھی ناظم الامور رہ چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی قونصل خانے میں بھی قونصل جنرل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کے سیاسی قونصلر تھے۔ ڈونلڈ بلوم نے مشی گن کی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور وہ روانی سے عربی بول سکتے ہیں، ان کی پاکستان تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں طویل عرصے سے امریکا کا کوئی سفیر نہیں ہے۔ اس وقت انجیلا ایگلر بحیثیت ناظم الامور خدمات انجام دے رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 959613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959613/امریکا-نے-طویل-عرصے-بعد-پاکستان-میں-سفیر-نامزد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org