0
Wednesday 20 Oct 2021 11:05

نون لیگ کا مہنگائی کیخلاف گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

نون لیگ کا مہنگائی کیخلاف گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کی ایکزیگٹیو کمیٹی نے موجودہ تباہی سرکار کی مہنگائی سونامی کے خلاف 22 اکتوبر کو احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا۔ نون لیگ جی بی کے پولیٹکل ایڈوائزر شمس میر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احتجاجی ریلیاں گلگت بلتستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں وقوع پزیر ہونگی جبکہ گلگت ہیڈکوارٹر کی اجتماعی ریلی مسلم لیگ نون سینٹرل سیکریٹریٹ سے آغاز کرتے ہوئے اتحاد چوک گلگت میں اختتام پزیر ہوگی۔ سابق وزیر اعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ نون حافظ حفیظ الرحمن ریلی کی قیادت کرینگے۔ نون لیگ کے تمام ڈویثرنل، ضلعی اور ونگز، ممبران صوبائی اسمبلی اور تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے اضلاع میں بعد از نماز جمعہ کٹھ پتلی وزیر اعظم عمران نیازی کی فاشسٹ پالیسیوں اور مہنگائی سونامی کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 959614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش