QR CodeQR Code

سندھ حکومت میں وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں، چیف جسٹس

20 Oct 2021 11:58

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ صوبہ سندھ کی بدقسمتی ہے کہ ایک وائس چانسلر بھی نہیں لگایا جا سکا، اصل مسئلہ یہ ہے اپنا بندہ لگانا چاہتے ہیں، سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کمیٹی نئے رولز نہیں بنا سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کے وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار ڈاکٹر شمس الدین کے وکیل نے بتایا کہ آج امیدواران کے انٹرویو کئے جا رہے ہیں۔ عدالت نے دو ماہ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہو گی۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ صوبہ سندھ کی بدقسمتی ہے کہ ایک وائس چانسلر بھی نہیں لگایا جا سکا، اصل مسئلہ یہ ہے اپنا بندہ لگانا چاہتے ہیں، سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کمیٹی نئے رولز نہیں بنا سکتی۔ سپریم کورٹ میں ڈاکٹر شمس الدین نے تقرری کے عمل میں شامل ہونے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے 14 اکتوبر 2020 کو پیپلز یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا حکم دیتے ہوئے اس کام کیلئے پہلے دیے گئے اشتہار کے تحت کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 959626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959626/سندھ-حکومت-میں-وائس-چانسلر-لگانے-کی-بھی-صلاحیت-نہیں-چیف-جسٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org