QR CodeQR Code

دمشق، مسافر بس پر بم حملہ، 13 شہید 6 زخمی

20 Oct 2021 13:14

شامی سرکاری خبررساں ایجنسی کیمطابق پل "الرئیس" کے قریب آج صبح ایک مسافر بس پر 2 بموں کیساتھ حملہ کیا گیا جبکہ وہیں نصب تیسرے بم کو کامیابی کیساتھ ناکارہ بنا دیا گیا ہے تاہم کسی گروہ نے تاحال اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ شامی دارالحکومت دمشق میں ایک مسافر بس کو دہشتگرد حملے کا نشانہ بنا دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 13 بیگناہ شہری جانبحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق اس مسافر بس کو پل "الرئیس" کے قریب سڑک کناے نصب 2 بموں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے فورا بعد سرکاری بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر وہیں نصب تیسرے بم کو کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس دھماکے میں تاحال 13 بے گناہ شہری جانبحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں جنہیں دمشق کے مرکزی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ شامی سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم کسی دہشتگرد گروہ نے تاحال اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔






خبر کا کوڈ: 959646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959646/دمشق-مسافر-بس-پر-بم-حملہ-13-شہید-6-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org