0
Wednesday 20 Oct 2021 13:14

دمشق، مسافر بس پر بم حملہ، 13 شہید 6 زخمی

دمشق، مسافر بس پر بم حملہ، 13 شہید 6 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شامی دارالحکومت دمشق میں ایک مسافر بس کو دہشتگرد حملے کا نشانہ بنا دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 13 بیگناہ شہری جانبحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق اس مسافر بس کو پل "الرئیس" کے قریب سڑک کناے نصب 2 بموں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے فورا بعد سرکاری بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر وہیں نصب تیسرے بم کو کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس دھماکے میں تاحال 13 بے گناہ شہری جانبحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں جنہیں دمشق کے مرکزی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ شامی سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم کسی دہشتگرد گروہ نے تاحال اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔





خبر کا کوڈ : 959646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش