QR CodeQR Code

طالبان نے والی بال کی خاتون کھلاڑی کا سر قلم کر دیا

20 Oct 2021 17:13

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان کارکن زالا زازئی نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ طالبان نے قومی خواتین والی بال ٹیم کی کھلاڑی کو قتل کر دیا ہے۔ خاتون کھلاڑی کا گلا کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی فرار نہیں ہوسکیں، انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان نے والی بال کی خاتون کھلاڑی کا سر قلم کر ڈالا۔ وہ افغانستان میں والی بال کی 30 خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک تھیں، جو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ملک سے فرار نہیں ہوسکیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان کارکن زالا زازئی نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ طالبان نے قومی خواتین والی بال ٹیم کی کھلاڑی کو قتل کر دیا ہے۔ خاتون کھلاڑی کا گلا کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی فرار نہیں ہوسکیں، انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے۔

ایک کھلاڑی ان دہشت گردوں کے ہاتھوں ماری گئی ہے۔ ہم اپنے دوسری کھلاڑیوں کو کھونا نہیں چاہتے۔ وہ کابل میں پھنسی ہوئی ہیں اور کوئی ان کی نہیں سنتا۔ انہوں نے کھلاڑی کی دو تصاویر بھی شائع کیں۔ ایک میں اسے خواتین کی ٹیم کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری تصویر میں اسے قتل کے بعد مردہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ خواتین ٹیم کی کھلاڑی مزجان سادات نے عالمی برادری اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے افغان کھلاڑیوں کی مدد کی اپیل کی۔


خبر کا کوڈ: 959667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959667/طالبان-نے-والی-بال-کی-خاتون-کھلاڑی-کا-سر-قلم-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org