0
Wednesday 20 Oct 2021 17:22

ہنگو، دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک اور سپوت شہید

ہنگو، دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک اور سپوت شہید
اسلام ٹائمز۔ ہنگو کے علاقے تھل میں دہشت گردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے  مطابق گزشتہ رات دہشت گردوں نے ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ پاک فوج  نے فوری اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج  کے سپاہی وقاص نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ علاقے میں  دہشت گردوں کے صفایا کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 959670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش