QR CodeQR Code

کانگریس دلتوں پر حملوں کو روکے گی، راہل گاندھی

20 Oct 2021 20:15

کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی والے ملک توڑتے ہیں اور ہم ملک جوڑتے ہیں، وہ نفرت پھیلاتے ہیں اور ہم محبت اور بھائی چارے کی بات کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی دلتوں پر حملے روک دے گی۔ راہل گاندھی نے ’والمیکی جینتی‘ کے موقع پر یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر سے والمیکی ’شوبھا یاترا‘ کو روانہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس محبت اور بھائی چارے کی بات کرے گی۔ انہوں نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ’’میں اپنے دلت بھائیوں اور بہنوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ کانگریس پارٹی دلتوں پر حملوں کو روکے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے ملک توڑتے ہیں اور ہم ملک جوڑتے ہیں، وہ نفرت پھیلاتے ہیں اور ہم محبت اور بھائی چارے کی بات کرتے ہیں۔ دریں اثنا کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا آج لکھنؤ سے آگرہ جانا چاہتی تھیں، جہاں پولیس حراست میں ایک دلت نوجوان کی موت ہوئی ہے۔ اترپردیش پولیس نے پہلے انہیں حراست میں لیا لیکن بعد میں آگرہ جانے کی اجازت دے دی۔


خبر کا کوڈ: 959692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959692/کانگریس-دلتوں-پر-حملوں-کو-روکے-گی-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org