QR CodeQR Code

افغانستان میں بحران سے بچنے کیلئے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے، قمر جاوید باجوہ

20 Oct 2021 20:31

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف سے نیٹو کے سینیئر سول نمائندے اسٹیفنو پونٹی کوروو نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں امن اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینیئر سول نمائندے اسٹیفنو پونٹی کوروو نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں امن اور افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لئے عالمی برداری کو افغانستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے دوران اسٹیفنو پونٹی کوروو نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا، انہوں نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے کامیاب انخلاء اور خطے کے استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، نیٹو نمائندے نے افغانستان کے معاملے پر نیٹو ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 959694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959694/افغانستان-میں-بحران-سے-بچنے-کیلئے-عالمی-سطح-پر-یکجا-ہونے-کی-ضرورت-ہے-قمر-جاوید-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org