0
Wednesday 20 Oct 2021 20:58

وزیراعظم کو بہت فکر ہے، ایک ہفتے میں مہنگائی کم ہوجائے گی، عمران اسماعیل

وزیراعظم کو بہت فکر ہے، ایک ہفتے میں مہنگائی کم ہوجائے گی، عمران اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو مہنگائی کی صورتحال کی بہت فکر ہے، ایک ہفتے میں مہنگائی کم ہوجائے گی۔ وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ منافع خوروں سے نمٹنے اور کم آمدنی والے طبقے کو ضروری اشیا اور پٹرول پر سبسڈی دینےکا پلان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں منافع خور چیزیں مہنگی کررہے ہیں۔ گورنر سندھ نے اس تاثر کی تردید کی کہ مہنگائی کے خلاف حکومتی اقدامات اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے احتجاج کے ڈر کا نتیجہ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کا کھانے پینے کی اشیاء اور پیٹرول پر سبسڈی دینے کا منصوبہ ہے جبکہ ہم نے منافع خوروں سے نمٹنے کا پلان بنایا ہے۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم سے ڈر کی کیا ضرورت؟ اجلاس میں ان کا ذکر تک نہیں آیا، اپوزیشن منتشر ہے، حکومت کو ان سے کوئی خوف نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں آٹے کی قیمت نیچے نہیں آرہی، مہنگائی اس وقت پوری دنیا میں ہے، دنیا میں ہونے والی مہنگائی کا اثر پاکستان پر بھی پڑ رہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم نے وزراء کو عوامی رابطے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ عوام سے مل کر اُن کے مسائل جانیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج پلان بنایا گیا ہے آئندہ سندھ میں حکومت تحریک انصاف کی ہو۔
خبر کا کوڈ : 959700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش