0
Wednesday 20 Oct 2021 23:49

پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 3 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سی ٹی ڈی پشاور ریجن کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم داعش کے دہشتگرد بڑی کارروائی کی غرض سے علاقہ تھانہ شاہ پور میں موجود ہیں، مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی اسپیشل چھاپہ مار ٹیم نے علاقہ شاہ پور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اچانک فائرنگ شروع کی تاہم جوابی کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دو سے تین دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے، پولیس اور سیکیورٹی فورسرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 959726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش