QR CodeQR Code

ہنگو میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید

21 Oct 2021 00:01

شہید سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہنگو کے علاقے تھل میں دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کردی۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر مؤثر جوابی کارروائی کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 26 سالہ نوجوان سپاہی وقاص شہید ہو گیا، شہید سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 959727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959727/ہنگو-میں-فوجی-چوکی-پر-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-سپاہی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org