0
Thursday 21 Oct 2021 00:42

پشاور، آئس تیار کرنیوالی تین فیکٹریاں پکڑی گئیں، کروڑوں‌ کی منشیات برآمد

پشاور، آئس تیار کرنیوالی تین فیکٹریاں پکڑی گئیں، کروڑوں‌ کی منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں خطرناک نشہ بنانے والی تین فیکٹریاں پکڑی گئیں، جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر رہائشی علاقوں میں چھاپہ مارا، ان رہائشی مکانوں میں آئس نشہ بنانے والی تین فیکٹریاں موجود تھیں۔ پولیس کے مطابق خاتون سمیت فیکٹری کے چار ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ وہاں سے منشیات برآمد کیں، جس کی مالیت کروڑوں روپے کے قریب بنتی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق فیکٹری سے تین موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں، جنہیں قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان فیکٹریوں میں نشہ آور گولیاں اور آئس تیار کی جاتی تھی، جسے مقامی سطح پر فروخت کیا جاتا جبکہ یہاں سے مال بیرونِ ملک بھی اسمگل کیا جاتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق فیکٹری سے 9 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 959732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش