0
Thursday 21 Oct 2021 01:39

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 2500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کے اضافے سے 1781 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500 روپے اور 2144 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 122200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 104767 روپے ہوگئی۔ بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 500 روپے کم ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے اضافے کے ساتھ 1470 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34.28 روپے 28 پیسے اضافے کے بعد 1260 روپے 28 پیسے ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 959738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش