QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی ہوگئے

21 Oct 2021 01:54

ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سفیران بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ایوب آفریدی کی چھوڑی ہوئی نشست پر مشیر خزانہ شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ آفس کو موصول ہوگیا ہے۔ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سفیران بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ایوب آفریدی کی چھوڑی ہوئی نشست پر مشیر خزانہ شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے اپریل 2021 میں شوکت ترین کو وفاقی وزیرخزانہ بنایا تھا۔ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 959740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959740/پی-ٹی-آئی-کے-سینیٹر-ایوب-آفریدی-مستعفی-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org