QR CodeQR Code

ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز

21 Oct 2021 10:13

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 95 سالہ ملکہ برطانیہ نے آئندہ چند دنوں کے لیے آرام کرنے کا طبی مشورہ ہچکچاہٹ کے ساتھ قبول کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے ، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے طبی وجوہات کی بنیاد پر طے شدہ دورۂ شمالی آئر لینڈ منسوخ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 95 سالہ ملکہ برطانیہ نے آئندہ چند دنوں کے لیے آرام کرنے کا طبی مشورہ ہچکچاہٹ کے ساتھ قبول کیا ہے۔ پیلس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ شمالی آئر لینڈ کا دورہ نہ کر سکنے پر مایوس ہیں جہاں انہوں نے کئی طے شدہ مصروفیات میں شرکت کرنا تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے شمالی آئر لینڈ کی عوام کے لیے اچھی خواہشات کا اظہار کیا ہے اور مستقبل میں آئرلینڈ کے دورے کے حوالے سے پر امید ہیں۔ دوسری جانب دنیا کی معمر ترین ملکہ کا اعزاز حاصل کرنے والی ملکہ برطانیہ 95 سالہ الزبتھ دوم نے عمر رسیدہ افراد کو دیے جانے والا اعزاز "اولڈی آف دی ایئر" لینے سے معذرت کر لی۔ 


خبر کا کوڈ: 959766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959766/ملکہ-برطانیہ-کی-طبیعت-ناساز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org